اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سی پیک مخالف بیان ہمیں یاد ہے، دونوں ملک سی پیک کیخلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ پیر کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے
رحمن ملک نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سی پیک مخالف بیان ہمیں یاد ہے، دونوں ملک سی پیک کیخلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط ایف اے ٹی ایف کی پاکستان مخالف پالیسی کا تسلسل ہے، آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف مغرب کے ہتھیار ہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ آئی ایم ایف و ایف اے ٹی ایف کی پالیسیاں امریکہ و بھارت کا پاکستان مخالف مشترکہ پلان ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ پاک چین دوستی بے مثال ہے جو روز بروز مضبوط ہوتی جا رہی ہے، چین نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کرونا وائرس کیوجہ سے چائینہ ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے،ہم سب پاکستانی اس مشکل گھڑی میں اپنے چینی بہن بھائیوں کے بشانہ ہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ سی پیک علاقائی ترقی اور امن و امان کا ضامن ہے، سی پیک دن بدن ترقی کر رہا ہے جس سے کئی ممالک کو تکلیف ہے۔