بلاول بھٹوکے ٹرین مارچ میں پیسے دیکر لائی خواتین سے متعلق رپورٹنگ کرنیوالے صحافی عزیز میمن کا قتل ، حامد میر کاشدید ردعمل ،پیپلزپارٹی کے سامنے سنگین سوالات رکھ دئیے

17  فروری‬‮  2020

نوشہروفیروز،اسلام آباد(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل پر حامد میر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ’’ یہ کے ٹی این نیوز کے محراب پور سندھ کے رپورٹر عزیز میمن ہیں مارچ 2019 میں بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ میں پیسے دیکر لائی جانے والی عورتوں کے متعلق سٹوری دینے پر انہیں دھمکیوں کا سامنا تھا ۔

آج انہیں قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی گئی اس ظلم کا صحافی برادری کو حساب لینا ہو گااس موقع پر حامد میر نے صحافی عزیز میمن کا کچھ عرصہ قبل کا ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں دھمکیوں کا سامنا ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ یہ کے ٹی این کا رپورٹر عزیز میمن ہے جس کا تعلق محراب پور سے ہے۔ اس نے کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا تھا اور بتایا تھا کہ اسکی زندگی خطرے میں ہے کیونکہ اس کی رپورٹنگ کی وجہ سے کچھ پیپلزپارٹی کے رہنما غصے میں ہیں اور آج اسے قتل کردیا گیا ہے۔اس موقع پر حامد میر نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ بھی کیا،واضح رہے کہ سینئرصحافی عزیز میمن کوگلہ گھونٹ کر قتل کردیا گیا ہے،ایس ایچ اومحراب پور عظیم راجپر کے مطابق صحافی عزیز میمن کی نعش گودو شاخ میں ایک اقلیتی برادری کی عبادت کے قریب سے ملی ہے،چرواہوں نے گودو شاخ میں نعش دیکھ کراسے باہر نکالا،مقتول صحافی کے گلے میں کیبل کی تارپھنسی ہوئی تھی خدشہ ہے کہ انہیں مذکورہ تار سے گلہ گھونٹ کرقتل کرنے کے بعد گودو شاخ میں پھینکا گیا ہے،ذرائع کے مطابق وہ کسی دعوت پرصوفائی سہتوگئے تھے۔ میڈیکل آفیسرکے مطابق ابتدائی طور کچھ بتانا قبل از وقت ہوگا کہ عزیز میمن کی موت گلہ گھٹنے سے ہوئی ہے یا حرکت قلب بندیا دیگر وجوہات کی وجہ سے ہوئی ہے۔

گلے میں پائی گئی تار کے گلے پر نشانات نہیں ملے ہیں۔ صحافی عزیز میمن کے قتل کی اطلاع ملتے ہی محراب پور پریس کلب کے صدر محمد سرفراز نواز،جنرل سکریٹری یونس رفیق ملک،نیشنل پریس کلب محراب پورکے صدر رانا ندیم انجم،جنرل سکریٹری دودل خان نوح پوٹو،منوراحمد ملک،مجاہد علی سامیٹو، قاسم شیخ،ہسپتال پہنچ گئے، محراب پور پریس کلب نے سینئر صحافی عزیزمیمن کے قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔مرحوم کی عمر 56سال تھی، انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوہ، دو بیٹے،دوبیٹیاں چھوڑی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…