کراچی (این این آئی) تلہار سے تعلق رکھنے والے دیدارعلی چانڈیو نے بدین ٹنڈوغلام حیدر کی شاہینہ بنت قربان لاشاری سے پسند کی شادی کرلی ہے اورضلع بدین سے تعلق رکھنے والا پریمی جوڑا تحفظ کے لیے کراچی پہنچ گیا ہے۔ کراچی پریس کلب کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع بدین سے تعلق رکھنے والی شاہینہ بنت قربان لاشاری کا کہنا ہے کہ میں بالغ ہوں اور میں نے بغیر کسی دباؤ کے
ہو ش و حواس میں اپنی مرضی اور رضا مندی کے ساتھ دیدارعلی چانڈیو ولد غلام محمد چانڈیو جوتلہارکا رہائشی ہے سے بدین کی عدالت میں محبت کی شادی کی ہے اور میں بالغ ہوں مجھے اپنی زندگی جینے کا حق ہے میرے شادی کرنے پراہل خانہ ناراض ہوگئے ہیں اوروہ جذبات یا غصے میں میں ردعمل کے طورپر مجھے یا میرے شوہرکوجان املاک کا نقصان پہنچا سکتے ہیں اور یہ لوگ مجھے اور میرے شوہر دیدارعلی کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اپنی جانوں کے تحفظ کے لیے ہم کراچی پہنچنے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس نکاح نامہ اورعدالتی کارروائی کے کاغذات بھی موجود ہیں ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔شاہینہ لاشاری نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی سندھ،آئی جی سندھ و دیگر اعلی حکام سے اپیل کی کہ مجھے اور میرے شوہر کو انتقامی کارروائیوں سے تحفظ فراہم کیا جائے تا کہ ہم دونوں اپنی زندگی ہنسی خوشی گزار سکیں جو کہ ہمارا قانونی حق ہے۔