جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

نعیم الحق کے انتقال پر اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے بھی اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 15  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی نعیم الحق کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔انہوں نے نعیم الحق کے اہل خانہ اور پی ٹی آئی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور معاون خصوصی برائے سیاست نعیم الحق70برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں،وزیر اعظم عمران خان ،صدر مملکت عارف علوی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چیرمین سینٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چئیرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری سمیت وفاقی و صوبائی وزراء، گورنرز،وزراء اعلی ،بلاول بھٹو زرداری،چوہدی شجاعت،پرویزالہی اور دیگر رہنماؤں نے نعیم الحق کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نعیم الحق کے انتقال کی تصدیق کی اور اس حوالے سے افسوس کا اظہار کیا۔ایک بیان میں گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں، نعیم الحق وزیراعظم کے قریبی دوست اور پارٹی کا اثاثہ تھے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی نعیم الحق کے انتقال کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…