منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

نعیم الحق کون تھے؟ عمران خان سے وہ ملاقات جو دوستی میں بدل گئی

datetime 15  فروری‬‮  2020 |

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق ستر برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ نعیم الحق کراچی میں 11 جولائی 1949ء کو پیدا ہوئے، نعیم الحق پیشے کے اعتبار سے بینکر اور کاروباری شخصیت تھے، وہ تحریک انصاف کے بانی کارکنوں میں شامل تھے، انہوں نے انگلش لٹریچر میں جامعہ کراچی سے ماسٹرز کیا۔

انہوں نے ایس ایم لاء کالج سے ایل ایل بی کیا۔ نعیم الحق نیویارک کے یو این پلازہ میں نیشنل بینک کی شاخ قائم کرنے والی ٹیم کا حصہ بھی رہے۔ نعیم الحق نے بطور مرچنٹ بینکر 1980ء میں لندن میں رہائش اختیار کر لی۔ وہ میٹرو پولیٹن سٹیل کے چیئرمین اور ایرو ایشیا کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر بھی رہے۔ نعیم الحق کی عمران خان سے 80 کی دہائی میں لندن میں قیام کے دوران ملاقات ہوئی جو بعد ازاں گہری دوستی میں تبدیل ہو گئی۔ نعیم الحق نے 1984ء میں ائیر مارشل اصغرخان کی تحریک استقلال جوائن کی اور برطانیہ سے واپس کراچی آ گئے۔ تحریک استقلال کے ٹکٹ سے انہوں نے 1988ء میں اورنگی سے انتخاب بھی لڑا۔ عمران خان کے ساتھ 1996ء میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ ان کی اہلیہ 2008ء کینسر کی وجہ سے فوت ہو گئیے اس کے بعد انہوں نے تمام تر توجہ تحریک انصاف پر مرکوز کر لی۔ کراچی میں ہونے والا عظیم الشان جلسہ جو کہ 25 دسمبر 2011ء کو ہوا اس کا تمام تر کریڈٹ بھی انہیں جاتا ہے۔ نعیم الحق پارٹی کی کور کمیٹی کا حصہ اور انفارمیشن سیکریٹری بھی رہے۔ 2018ء جنوری میں ان میں بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی۔ انہوں بیماری کی حالت میں انتخابات میں اپنی خدمات جاری رکھیں، تحریک انصاف کے جیتنے کے بعد انہیں عمران خان نے اپنا معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کیا لیکن وہ کینسر سے ہار گئے اور 15 فروری 2020ء کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…