اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف تمام ٹیپس ترک صدر طیب اردوان سے لیا کرتے تھے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف ترک صدر سے پوچھتے تھے کہ ترکی کے اندر بغاوت پر قابوب کس طرح پایا ، اس حوالے سے وہ
ہمیشہ طیب اردوان سے ہی مشور ہ کرتے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردوان نواز شریف کے انتہائی قریبی تھی اور ترکی کیساتھ پنجاب کے بہت معاہدوں پر کام چل رہا تھا جن میں صفائی کرنے والی ترک کمپنیاں بھی شامل تھیں اس کے علاوہ ترکی کے اشتراک سے پنجاب میں تعلیمی ادارے بھی اپنا کام سر انکام دے رہے تھے