اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حساس اداروں کے سربراہان کی نواز شریف کیساتھ لندن میں ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی فرخ سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے حساس اداروں کے سربراہان کی لندن میں نواز شریف کیساتھ ملاقات ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب تب شروع ہوا جب کور کمانڈر کانفرنس ہوئی تھی اس کے بعد آئی ایس آئی کے چیف جنر ل فیض حمید نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی ،
یہ دونوں ملاقات ایسی تھیں جنہیں میڈیا نے بھی کوریج دی تھی ۔ جبکہ اس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان بھی ایک ملاقات ہوئی تھی جس کوریج نہیں دی تھی جو کہ میرے مطابق ملاقات کا دورانیہ تقریباً سوا گھنٹے پر مشتمل تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن میں حساس اداروں کے سربراہان کی جوملاقات اس کے دو مقاصد ہو سکتے ہیں ۔ ایک یہ کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو چلنے دیا جائے کوئی پریشر ان پر نہ ڈالا جائے جبکہ دوسرا عمران خان کی حکومت نہیں چل رہی اور مہنگائی بہت تیزی کیساتھ اوپر جارہی ہے جسکا ریاست کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ، حکومتی بنتیں اور گرتی رہتیں ہیں لیکن اس کا ریاست کو کوئی بھی نقصان نہیں ہونا چاہیے ۔