اسلام آباد( آن لائن )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے چھ ماہ دورانیہ (ایک سمسٹر)پر مشتمل عربیک ٹیچر ٹریننگ سرٹیفکیٹ کورس (ATTC)کے داخلے اوپن کردئیے ہیں ۔ عربی ٹیچربننے کے خواہشمند افراد کے لئے یہ ایک سنہری موقع ہے۔
علاوہ ازیں یونیورسٹی نے ملک میں عربی زبان کے فروغ کے لئے چھ ماہ دورانیہ کے تین مزید کورسسز میں بھی داخلوں کا آغاز کیا ہے جن میں لغت القرآن ٗ السلان العربی اور عربی بول چال شامل ہیں۔اِن پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 21۔فروری مقرر کی گئی ہے۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر کلیہ عربی و علوم اسلامیہ تجوید سائنسسز اور آن لائن قرآن ایجوکیشن کے سرٹیفیکیٹ کورسسز پیش کرنے پر کام کررہی ہے۔اوپن یونیورسٹی نے عربی زبان میں ایم اے اور ایم فل پروگرامز بھی متعارف کئے ہیں ٗ اِن پروگرامز کے داخلے دوسرے مرحلے میں شامل ہیں۔بہار سمسٹر 2020ء میں پیش کئے جانے والے تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ٗ علاقائی کیمپسسز/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔