جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

12پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی انکوائری کے التواء کی وجوہات سامنے آ گئیں، شہباز شریف کیخلاف ٹھوس شواہد ہی  نہ ملے

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے خلاف 12پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی انکوائری کے التواء کا شکار ہونے کی وجوہات چیئرمین نیب کو بھجوا دی گئیں۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلی سمیت دیگر کیخلاف متعلقہ ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، شہباز شریف کے ملوث ہونے کے تاحال ٹھوس شواہد نہیں ملے،

سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کیخلاف من پسند افراد کو 12پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری چل رہی۔چیئرمین نیب نے تحقیقات مکمل نہ ہونے کی وجوہات اور اب تک کی پیشرفت بارے تفصیلات طلب کی تھیں۔سابق وزیراعلی شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف جون 2000ء میں انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا۔ایل ڈی اے نے 1978ء میں موضع نواں کوٹ کی زمین گلشن راوی سوسائٹی کیلئے حاصل کی،اس کے عوض 10مرلہ کے پلاٹ فراہم کرنا تھے،من پسند افراد کو خلاف قانون ایک کنال کے پلاٹ دئیے گئے،نیب نے تفتیش شروع کیں تو مبینہ طور پر پلاٹوں کی منسوخی کا حکم دیدیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…