ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عثمان بزدار نے اقتدار میں آنے کے بعد کون سے نمایاں کام کئے؟پنجاب حکومت نے کارنامے بتا دئیے

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت نے مختصر وقت میں نمایاں اور غیر معمولی کامیابیاںحاصل کی ہیں ،ہسپتالوں میں 9 ہزار سے زائد بیڈز کا اضافہ ،تمام 9 ڈویژن میں پناہ گاہیں،صوبے میں 10 سپیشل اکنامک زونز کے قیام کیلئے پیشرفت سمیت دیگر عملی اقدامات حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،مسلم لیگ (ن) کا چور مچائے شور کا فارمولہ

اب کارگر ثابت نہیںہوگا اور انہیں ہر حال میں ملک و قوم کے لوٹے ہوئے اربوں روپے واپس کرنا ہوں گے۔ پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی ،ہسپتالوں میں 9 ہزار سے زائد بیڈز کا اضافہ ،5 مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں سمیت 9 نئے ہسپتالوں کے قیام کیلئے پیشرفت اورمحکمہ صحت میں ڈاکٹرز سمیت 25ہزار خالی آسامیوں پر بھرتیاںموجودہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔‎احساس پروگرام کے تحت اربوں روپے کی لاگت سے محروم طبقات کیلئے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ویلفیئر پروگرام کا اجراء ،لاہور سمیت پنجاب کی تمام 9 ڈویژن میں پناہ گاہوں کا قیام موجودہ حکومت کی پسے ہوئے طبقات کیلئے ترجیحات کی سمت کا تعین کرتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ انصاف آفٹرنون سکولوں کا قیام ،صوبے بھر میں 2800 سے زائد نئے کلاس رومز کی تعمیر ،پنجاب کے تمام اضلاع میں یونیورسٹیوں،43 نئے کالجز کے قیام کے منصوبے حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں کے عکاس ہیں ۔لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کا اجراء تحریک انصاف کی حکومت کے منشور کے تحت عوام کو اپنی چھت کی فراہمی کے خواب کو

عملی تعبیر دینے کی جانب عملی پیشرفت ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ  حکومت مافیاز کے خلاف بھی سخت اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے تحت تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 9  لاکھ کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ، عوام کا استحصال کرنے والے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کریک ڈائون میں تیزی لائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنر مند نوجوان پروگرام کے پہلے

مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کی تربیت مکمل کر لی گئی ۔حکومت نے ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کی ہے اورنیا پاکستان منزلیں آسان کے تحت دیہات میں 1500 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا منصوبہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ‎۔کابینہ کے فیصلے کے تحت اب جنوبی پنجاب کا بجٹ کہیں اور خرچ نہیں ہو سکے گا  اور ہم اپنے وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب کی

عوام کی محرومیوںکا ازالہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور اس کے تحت کاشتکاروں کیلئے ایگری کریڈٹ کارڈ کا اجراء ،گندم اور گنے کے امدادی نرخ میں اضافہ کیا گیا جبکہ کسانوں کو زرعی لوازمات پر سبسڈی کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں 10 سپیشل اکنامک زونز کے

قیام سے صنعتی سر گرمیاں عروج حاصل کریں گی جس سے پاکستان کی معیشت ٹیک آف کی پوزیشن میں آجائے گی،جدیدٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس اہداف کے حصول میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ٹیکسیشن کے نظام کو مزید سہل بنایا جارہا ہے۔صوبہ بھر کے تمام سرکاری ریسٹ ہائوسز کو عوام کے لیے کھولنا بھی سٹیٹس کو کی حامی قوتوں کو ناگوار گزرا ہے لیکن حکومت اس طرح اقدامات جاری رکھے گی۔

انہوںنے کہا کہ وزیراعلی آفس اور دیگر تمام سرکاری دفاتر کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی جس کے لئے اضافی سٹاف اور سکیورٹی کی درست ایلوکیشن کی گئی ہے  ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کو چیلنج ہے کہ وہ ہوا میں تیر چلانے کی بجائے اعدادوشمار پر مناظرہ کر لیں اور انہیں سوائے سبکی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔‎

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…