اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’ اگر کسی غریب کی شادی ہوتی تو بارات ہی جیل پہنچ جاتی‘‘ شادی کی تقریب میں کھلے عام ہوائی فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر دولہا اور اس کے دوستوں کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ؟ ایکشن لینے کا حکم

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محمود آباد میں شادی کی تقریب میں کھلے عام ہوائی فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے بلال غفار نے فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے میں دولہا کی اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کرتے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے دولہا اور اسکے دوستوں کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے،پی ٹی آئی ایم پی اے بلال غفار نے فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،

بلال غفار کا کہنا ہے کہ اگر کسی غریب کی شادی ہوتی تو بارات ہی جیل پہنچ جاتی، سندھ کی مافیا سیاسی جماعت کے کارکنوں نے فائرنگ کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلایا ہے، جدید اسلحے کا آزادانہ استعمال پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بلال غفار نے مزید کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کے الگ اور غریبوں کے لئے الگ قانون ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈئی آئی جی ایسٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کے فائرنگ کے واقعے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…