اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

اتحادی جماعت ق لیگ نے حکومت کو کیا کرنے کا مشورہ دیدیا ؟ جانئے

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (PEFMA) کے وفد نے مرزا جمشید کی قیادت میں ملاقات کی جس میں عبدالرزاق ، غیاث الدین پال، راجہ قمر و دیگر عہدیدار شامل تھے۔ وفد نے الیکٹرک فین کو لگژری آئٹم میں شامل کیے جانے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت ہینڈ فین کو بھی لگژری آئٹم قرار دے کر بجٹ میں ٹیکس لگانے کی تجویز دے۔ انہوں نے کہاکہ

تاجر برادری کو کاروباری سہولتیں فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے لیکن حکومت نے الیکٹرک فین کو بھی لگژری آئٹم میں شامل کر لیا ہے حالانکہ ایسا کرنے والوں کے اپنے باتھ رومز میں ایئر کنڈیشنڈ لگے ہوئے ہیں، الیکٹرک فین ہر غریب آدمی کی ضرورت ہے اس کو لگژری آئٹم میں شامل کرنا کسی طور بھی ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی فوڈ آئٹم ایسی ہیں جن پر ڈیوٹی لگائی جا سکتی ہے مثلاً سیب وغیرہ جو ہم دوسرے ممالک کو ایکسپورٹ کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…