جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

وفاقی حکومت کی مشکلات میں نیا اضافہ، اتحادی جماعت کی ناراضگیاں پیپلز پارٹی نے بھی حکومت کیخلاف طبل بجا دیا ، مارچ کا اعلان کر دیا گیا

datetime 4  فروری‬‮  2020 |

کراچی(آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اگلے ماہ پی ٹی آئی حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام سے معاشی حقوق چھین لئے ہیں ،نااہل حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات ٹھیک نہیں کیے ،جس کے باعث مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ  ہوا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب سے بجٹ آیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری سمیت غربت میں اضافہ ہوا۔

اس حکومت کی ناکامی اور نالائقی ہی تھی جو آئی ایم ایف سے درست بات نہیں کر سکی۔ اس وجہ سے عوام مہنگائی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ حکومت کو ملک اور عوام کے مفاد میں بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ آئی ایم ایف سے دوبارہ بات چیت کرے، ہم اگلے ماہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف احتجاج کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور غریب کو اس کا حق دیا، روزگار دیا لیکن موجودہ حکومت نے ایک سال میں کچھ کیا ہو یا نہ کیا ہو عوام سے روزگار ضرور چھینا ہے۔ پیپلز پارٹی نے تو مفت پاسپورٹ بنا کر بیرون ملک بھی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ دنیا مانتی ہے پہلا سوشل سیفٹی نیٹ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہم نے ایک سال میں دیا لیکن موجودہ حکومت اس پروگرام کو ختم کرنے پر لگی ہوئی ہے کبھی بے نظیر بھٹو کی تصویر تو کبھی نام ہٹا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روزگار دیا اور آئندہ بھی دے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت شہروں میں جنگلات کو ضروری سمجھتے ہوئے لیاری سے منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں اور جلد ملیر میں بھی اس منصوبے کا آغاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سب جگہ کامیاب ہو گا مگر لیاری میں اس سے بڑے فائدے اور نوجوانوں کو مثبت کھیل کی ضروریات ملیں گی۔ لیاری میں فٹبال، باکسنگ سمیت سب حق ان کو دیں گے اس سے نوجوانوں کو فائدہ ہو گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لیاری کے فٹبال اسٹیڈیم میں موجود ادارے سے گزارش کرتے ہیں کہ اسٹیڈیم واپس دیا جائے تاکہ نوجوانوں کی سرگرمیوں کے لیے جگہ میسر آئے۔انہوں نے کہا کہ عوام درخت لگانے میں ساتھ دیں یا صفائی ستھرائی میں ساتھ دیں ہم عوام کے شکرگزار ہوں گے۔ یہ کراچی کی عوام کا منصوبہ ہے اور اس کے لیے عوام کو ہی کردار ادا کرنا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…