اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سر گرم رہنما و سینیٹر فیصل جاوید کی گاڑی راستے میں خراب ہو گئی ، لفٹ لے کر سینٹ پہنچے ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید کو یوم یکجہتی کشمیر سے ایک روز قبل یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کنونشن سینٹر میں ایک پروگرام میں شرکت کرنا تھی ، جس کے بعد وہ سینٹ اجلاس کیلئے روانہ ہوئے تو
راستے میں ان کی گاڑی خراب ہو گئی ، جس کے بعد انہوں نے ایک اجنبی شخص سے مدد لی اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سینٹ پہنچے ، سینٹ پہنچتے ہی انہوں نے اس شخص کا شکریہ ادا کیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ، اور صارفین فیصل جاوید کی خوب تعریف کر رہے ہیں کہ وہ کیسے بغیر پروٹوکول کے ایک اجنبی شخص سے لفٹ لے کر سینٹ میں پہنچے ۔
یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کنونشن سینٹر میں منعقدہ پروگرام میں سینیٹر فیصل جاوید خان کی گاڑی خراب ہونے کے باعث سینیٹ اجلاس میں موٹر سائیکل پر لفٹ لے کر پہنچے.@FaisalJavedKhan pic.twitter.com/WWX9LdkO66
— PTI UK (@UKPTIOfficial) February 4, 2020