اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی کے سونامی اور تبدیلی سرکارکی ڈوبتی ساکھ کو بچانے کیلئے جہانگیر ترین کامیڈیا سیل سرگرم ہوگیا ،لاہور کی اورنج لائن کو پیسے کا ضیاع بتایا حیران کن طور پرحالیہ مہنگائی کی لہر آٹے اور چینی کی بڑھتی قیمتوں کے بعد بتایا گیا کہ ملک میں 310 ارب کی زرعی ایمرجنسی ہے۔جہانگیر ترین میڈیا سیل کے مطابق ن لیگ نے 310 ارب کی اورنج ٹرین بنائی جبکہ
موجودہ حکومت نے 300 ارب کی زرعی ایمرجنسی لگائی، اورنج لائن کی ایک ٹیسٹ ڈرائیو پرڈیڑھ کروڑ لگے جبکہ تحریک انصاف نے لائیو اسٹاک کے 15 پروگرام شروع کئے ۔اورنج لائن سے لاہور کے دو روٹس کور ہوں گے جبکہ زرعی ایمرجنسی سے 50 کلو میٹر کےکھالے پکے ہوں گے ،اورنج لائن منصوبے سے چند لوگوں کو فائدہ ہوا جبکہ تحریک انصاف کی زرعی ایمرجنسی سے سارا ملک مستفید ہوگا۔