اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان وزیراعظم بننے کی جنگ جاری ۔ تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ن لیگ کے اندر ایک خوفناک جنگ چل رہی ہے یہ جنگ چچا اور بھتیجی کے مابین ہے ۔ تحریک انصاف میں کچھ رہنما میاں شہباز شریف کیساتھ مل چکے ہیں جبکہ
کچھ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کیساتھ مل گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں اس وقت وزیراعظم کے دو امیدوار ہیں ، میاں شہباز شریف نے پارٹی میں اپنے حلیف ڈھونڈ لیے ہیں جبکہ ان کے اوپر بھی رابطے ہو رہے ہیں ، اس وقت ن لیگ کی اکثریت اپوزیشن لیڈر کیساتھ ہے ۔ جبکہ مریم نواز نے وزیراعطم بننے کیلئے بھرپور منصوبہ بندی تیار کر لی ہے ۔