یہ کیسے ثبوت چاہتے ہیں میں تو چار ماہ سے ثبوت ہاتھوں میں لئے پھر رہی ہوں،افشاں لطیف صوبائی وزیر اور افسران کیخلاف میدان میں نکل آئیں

3  فروری‬‮  2020

لاہور(این این آئی)کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے اپنے مطالبات کے حق میں اور صوبائی وزیر اجمل چیمہ اور افسران کیخلاف وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے دفتر کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج کیا، افشاں لطیف اپنے مطالبات کی تحریر پر مبنی پلے کارڈ اٹھا کر سڑک کے درمیان میں بیٹھ گئیں جس سے ٹریفک بھی سست روی کا شکار رہی۔ افشاں لطیف نے کہا کہ میں آج وہیں بیٹھ کر احتجاج کر رہی ہوں جہاں سے ظلم کی داستان شروع ہوئی تھی، مجھے آدھے گھنٹے کے نوٹس پر یہاں

بلایا جاتا تھا، مجھے بازو سے پکڑ کر کھینچا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ راحیل صدیقی اپنے محکمے کے وزیر اجمل چیمہ کے غلام بنے ہوئے ہیں اور انہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ثبوت چاہتے ہیں میں تو چار ماہ سے ثبوت ہاتھوں میں لئے پھر رہی ہوں اور عدالت میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے، ندیم وڑائچ کو بیرون ملک بھجوا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کاشانہ ویلفیئر ہوم کی بچیوں اور مجھے انصاف نہیں ملتا میں اپنا احتجاج جاری رکھوں گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…