میاں نوازشریف پلیٹیں ٹھیک کرانے کیلئے بیرون ملک چلے گئے،انکے پیچھے انکے چھوڑے گئے چمچے کرچھے کھڑک رہے ہیں،دھماکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

2  فروری‬‮  2020

راولپنڈی (این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات وکالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اپنی پلیٹیں ٹھیک کرانے کے لیئے بیرون ملک چلے گئے ہیں ان کے پیچھے ان کے چھوڑے گئے چمچے کرچھے کھڑک رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے کے بعد آل شریف اور ان کے حواری مختلف حیلوں بہانوں سے سیر سپاٹے اور عیاشیاں کر رہے ہیں

جبکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی قرضوں اور اس پر سود کی ادائیگی کے بعد ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا کر حقیقی ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر چکی ہے -انہوں نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلی میاں شہباز شریف کا برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں چھ ماہ کے بعد برطانوی عدالت میں جانا کئی سوالوں کو جنم دے رہا ہے- انہو ں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف اپنی موجودہ مدت تزک و احتشام سے پوری کرے گی بلکہ اگلے پانچ سال بھی بے مثال عوامی خدمت کے صلے میں برسر اقتدار آئے گی- ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیئے آنے والی سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات اور حلقے کے دورے کے دوران ان کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقاریب کے موقع پر کیا- اس موقع پر واجد رفیق عباسی, رانا سہیل, راجہ ماجد دھنال, راجہ سجاد, راجہ نزاکت, چوہدری صغیر, ملک یونس, چوہدری عمران نذیر, نفیس خان, چوہدری عامر سمیت پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت, کارکنان اور معززین علاقہ موجود تھے- وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین اپنے ووٹروں کو ہر روز نت نئے طریقوں سے ورغلا کر اپنی ساکھ برقرار رکھنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں – انہو ں نے کہا کہ پاکستان کے عوام آل شریف کی اپنے دور کی لوٹ مارسے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کی کسی بھی چال میں نہیں آئیں گے-

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے غربت, جہالت, بے روزگار ی سمیت تمام مسائل کو حل کر کے بہت جلد پاکستان کو ترقی و خوشحالی کے منزل سے ہمکنار کرے گی- انہو ں نے پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت سے کہا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں حکومت کے فلاحی منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو مستفید کرانے کے لیئے ان کی مدد اور رہنمائی کریں تاکہ حقیقی ترقی کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچ سکے- وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مقامی قائدین اورکارکنان اپنے اپنے حلقوں میں حکومتی ترقیاتی سکیموں سے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیئے اپنے آپ کو وقف کر دیں -بعد ازاں وزیر اطلاعات پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ سکندر محمود سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…