’’امت مسلمہ کے اتحاد کا قیام ،فلسطین مسئلے پر سعودی عرب کے دو ٹوک موقف پر امریکا کی یقین دہانیاں ‘‘فلسطین کےامریکا سے اعلان لاتعلقی کے بعدپاکستان سے بھی انتہائی اہم اعلان کر دیا گیا

2  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امت مسلمہ امریکی صدر کے فلسطین کے مسئلہ پر امن فارمولے کو مسترد کر چکی ہے ، پاکستان کے تمام مکاتب فکر سیاسی و مذہبی جماعتیں عرب لیگ کے مؤقف کی تائید کرتی ہیں ، مسئلہ کشمیر و فلسطین کا حل مسلم امہ کے اتحاد سے نکلے گا۔ مسلم امہ کو تقسیم کرنے کی سازشیں کرنے والوں کو ناکامی ہو گی ، سعودی عرب اور اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ شاہ سلمان بن

عبد العزیز اور فلسطینی صدر محمود عباس کے متفقہ مؤقف ہی مسلم امہ کی ترجمانی ہے ،5 فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر فلسطینی عوام کے ساتھ بھی بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔یہ بات پاکستان علماء کونسل لاہور کے زیر اہتمام مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ،علامہ کاظم رضا ، علامہ محمد حسین اکبر ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا محمد ایوب صفدر، علامہ زبیر عابد ، مولانا محمد خان لغاری ، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا عبید اللہ گورمانی ، مولانا محمد اسلم قادری ، مولانا قاری عبد الحکیم اطہر ، مولانا قاری مبشر رحیمی ، مولانا اسلم صدیقی ، مولانا عبد الرحمن لدھیانوی ، مولانا قاری شمس الحق ، فلسطینی نمائندے طارق، مولانا حبیب الرحمن عابد، مولانا نصیر احمد اویسی اور دیگر نے کہا کہ امریکی صدر نے فلسطین کے مسئلہ پر یکطرفہ طور پر امن فارمولے کا اعلان کر کے امت مسلمہ کے جذبات کی توہین کی ہے ۔ القدس شریف مسلم امہ کیلئے مقدس ترین مقام ہے ، القدس کل بھی ہمارا تھا ، آج بھی ہمارا ہے اور ہمیشہ ہمارا رہے گا۔ فلسطین اور کشمیر کی کوئی خرید و فروخت نہیں کر سکتا ۔ پاکستان سعودی عرب اور دیگر اسلامی عرب ممالک کا فلسطین پر مؤقف واضح طور پر سامنے آ چکا ہے ، بعض عناصر مسلم امہ میں انتشار پیدا کرنے کیلئے مسلم قائدین پر الزام تراشی کر رہے ہیں ، جسے مسلم امہ مسترد کر تی ہے۔

فلسطین کے نام پر مسلم امہ میں انتشار پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں ، اسرائیل سے تعلقات رکھنے والے مسلم ممالک اسرائیلی سفارت خانے بند کریں اور اسرائیل سے تعلقات ختم کریں ۔ رہنمائوں نے گذشتہ روز عرب لیگ کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ پر متفقہ مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلہ پر امت مسلمہ کا مؤقف ایک ہوناچاہیے ،

پاکستان کشمیر اور فلسطین کو مسلم امہ کے مسائل سمجھتا ہے ، کسی کو حق نہیں دیں گے کہ وہ کشمیریوں اور فلسطینیوں سے غداری کر ئے ۔ رہنمائوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کی سربراہی اس وقت سعودی عرب کے پاس ہے ، مسلم امہ امید کرتی ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم پہلے سے بہت بہتر مستقبل میں امت کے مسائل پر کردار ادا کرے گی ، انہوں نے کہا کہ مسلم امہ فلسطین اور کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتی ہے ، عالمی امن مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل سے وابستہ ہے ،

انہوں نے کہا کہ 12 فروری کو اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر و فلسطین کانفرنس ہو گی جس میں مختلف اسلامی ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے ۔ پریس کانفرنس میں عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھرپور انداز میں کشمیر اور فلسطین کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف کبھی تبدیل نہیں ہوا اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امریکی صدر کے اعلان کے

فوراً بعد جو یقین دہانی فلسطینی صدر محمود عباس کو فلسطین کے مؤقف پر کروائی ہے اور ان دونوں کے درمیان جو اتفاق ہوا ہے پوری مسلم امہ اس کی تائید و حمایت کرتی ہے بعض لوگ صرف مسلم امہ میں تقسیم پیدا کرنے کیلئے اسلامی ممالک اور بالخصوص اسلامی دنیا کی قیادت کے خلاف پراپوگنڈہ کر رہے ہیں جس ہم مسترد کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…