منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے پاک فوج اور جوڈیشری کو متنازعہ بنایا،اخراجات میں کمی لانے کی بجائے قرضوں میں بڑا اضافہ، پیپلزپارٹی نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 1  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات و رکن اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور سنیٹر روبینہ خالدنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو تبا ہ کرنے پر تلی ہے،انہوں نے پاک فوج اور جوڈیشری کو متنازعہ بنایا،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بدنام کرکے اس میں سیبغیر کسی سروے کے 8لاکھ لوگوں کو نکال دیا گیااور اس کی جگہ کفالت پروگرام کاآغاز کر دیا گیا،

کفالت کارڈ کا رنگ  پی ٹی آئی کے پرچم کے رنگ جیسا ہے، ملکی معیشت کا دیوالیہ نکل چکا ہے،اخراجات میں کمی لانے کی بجائے قرضوں میں 40فیصد اضافہ ہو چکا ہے، ہمیں 18ویں ترمیم کی حمایت کی سزا مل رہی ہے جبکہ  نوجوانوں میں منشیات کا استعمال اور بچوں کیساتھ جنسی تشدد کے خلاف وزیر اعظم کے پاس کوئی پروگرام نہیں وہ صرف مرغیوں،انڈوں اور کٹوں کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔سنیٹر روبینہ خالد،نرگس فیض ملک اور نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ہر ادارے کی تباہ کاریاں آپ کو نظرآ رہی ہیں،پی ٹیآئی کی سیاست کا یہ وطیرہ ہے کہ وہ ہر ادارے کو گندہ کر رہے ہیں،پہلے سیاستدانوں اور سیاست کو گندہ کیا،بطور اپوزیشن انہوں نے پارلیمان اور الیکشن کمیشن کو بھی گندہ کیا،پاک فوج اور جوڈیشری کو متنازعہ بنایا،ملک کی پسی ہوئی عوام کو خراب کیا۔ملک اور غیر ممالک میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہا گیاجس کے ذریعے 50لاکھ غریبوں کی مدد ہوتی تھی۔اس پروگرام کو بھی بدنام کیا گیا،ثانیہ نشتر کو جس پروگرام نے عزت دی اور اسکا چیئر پرسن بنایا گیا،اس پروگرام کو بدنام کرنا شروع کر دیااور اس میں سے بغیر کسی سروے کے 8لاکھ لوگوں کو نکال دیا گیا۔اس پروگرام میں کچھ نام غلط طور پر شامل ہو سکتے ہیں تاہم اتنی تعداد میں غلط نام نہیں ہو سکتے،اس کیلئے انہیں پہلے سروے کروانا چاہیئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب حکومت کفالت پروگرام لیکرآئی ہی اور کہا گیا ہے کہ یہ پروگرام سیاست سے بالاتر ہوگا لیکن کفالت پروگرام کے کارڈپر بظاہر قائد اعظم کا نام آگے کر دیا ہے تاہم اس کا رنگ پی ٹیآئی کے پرچم کے رنگ جیسا ہے۔حکومت سروے کرنیوالی این جی او کا نام بتائے اور یہ بھی بتایا جائے کہ اس کو کتنی رقم دی گئی ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو شہید نے اپنے کردار اور سیاسی جدوجہد سے ملک کو عزت دی اور پہلی مسلمان خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں

اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کئی پروگرام شروع کیئے،بی بی کے نام پر بیرونی دنیا میں بھی کئی ادارے موجود ہیں۔ پی ٹی آئی چھوٹی سوچ کی عکاس ہے،ان کے اس اقدام سے پیپلز پارٹی کی کارکردگی اور شہید بی بی کی عزت میں کمی نہیں آئیگی بلکہ پی ٹیآئی کی کارکردگی پر حرفآئیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سال 2020ریکوری کا سال ہے،سٹیٹ بنک کے گورنر کے مطابق انہوں نے ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ہے،بجلی،تیل و گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا،

غیر ملکی قرضوں کی تعداد سابقہ قرضوں سے کئی فیصد بڑھ چکی ہے۔فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں،ہر طبقہ غریب سے غریب تر ہوجا رہا ہے۔اب شبر زیدی پھر بیمار ہو گئے ہیں ریکوری کم ہے،خسارہ زیادہ ہے،بجٹآنیوالا ہے،اسے ڈاکٹر عاصم سے ٹیکا لگوائیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی جماعت میں مشاورت کیساتھآرمی ایکٹ کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا تاہم اسمیں ہم نے ترامیم بھی جمع کروائی تھیں،ایران،امریکہ بحران کی وجہ سے ہم نے اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر کیلئے حکومت کو اپنا نام واپس لینا پڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں 18ویں ترمیم کی حمایت کی سزا مل رہی ہے،سندھ حکومت کی مشاورت سیآئی جی سندھ نہیں لگایا جا رہا حالانکہ پنجاب میں آئی جی پانچ مرتبہ جبکہ اسلامآباد میں آئی جی تین مرتبہ تبدیل ہو چکا ہے۔

ہم نے اپوزیشن لیڈر کی واپسی کیلئے ن لیگ کو کہا ہے،ہم نے پہلے بھی اپوزیشن کو اکٹھا کیا تھا اور اب بھی اپوزیشن کو اکٹھا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کہا تھا کہ ہم اخراجات میں کمی لائینگے اگر وہ قرضوں میں کمی لاتے تو 40فیصد قرضہ زیادہ نہ بڑھتا۔سنیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ سپیشل ٹیکا وزیر اعظم کو لگ سکتا ہے،باقی ٹیکے عوام کو لگ رہے ہیں،بینظیر بھٹو شہید کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا،ا?پ عوام کے ذہنوں سے ان کا نام نہیں نکال سکتے۔یہ حکمرانآکاش بیل کی طرح ملک سے چمٹ گئے ہیں اور انہوں نے اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے،یہ اوچھے ہتھکنڈوں سے بازآ جائیں اور کسی اور کے منصوبے پر اپنی تختی نہ لگائیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں منشیات کا استعمال اور بچوں کیساتھ جنسی تشدد کے خلاف وزیر اعظم کے پاس کوئی پروگرام نہیں وہ صرف مرغیوں،انڈوں اور کٹوں کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…