جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کسی کو کام ہی نہیں کرنے دے رہی، بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم کو حکومت چھوڑنے کی دوبارہ پیشکش کر دی

datetime 31  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزر داری نے کہاہے کہ حکومت کسی کو کام ہی نہیں کرنے دے رہی چھٹی پہ بھیجا جاتا ہے تو ٹیکس کیسے اکٹھا ہوگا معیشت کیسے بہتر ہوگی،چین سے کیرونا وائرس کے باعث انڈیا بنگلہ دیش سمیٹ مختلف ممالک اپنے لوگ واپس لارہے ہیں،پتہ نہیں پاکستان کو کیا مشکلات ہیں؟حکومت کو اپنا فرض پورا کرنا چاہئے،امید ہے آئی جی سندھ کا معاملہ وزیراعظم اور وزیر اعلی کی مشاورت سے حل ہوجائیگا،

ایم کیو ایم کو وفاقی حکومت چھو ڑ کر ہم سے ملکر عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت کی جانب سے تاحال زرعی پالیسی متعارف نہیں کروائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری نے حکومت کی جانب مارچ میں درآمد کی جانیوالی گندم پر تحفظات کا اظہار کردیا،اپریل سے ہی پنجاب اور سندھ کی گندم کی پیداوار شروع ہوجاتی ہے،جس سے پاکستانی کسانوں کو بیرون ملک سے ڈیوٹی فری امپورٹ گندم کا مقابلہ کرنا پڑیگا،یہ ملکی کسانوں کیساتھ زیادتی ہے،مشرف دور میں بھی گندم امپورٹ کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ صدر زرداری کی پالیسوں کی بدولت ہم گندم ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگئے،صدر زرداری نے گندم کی سپورٹ پرائس ڈی اور کسانوں کو ریلیف فراہم کیا۔ انہوں نے کہاکہ جسطرح طرح دھاندلی کرکے پی ٹی آئی حکومت کو مسلط کیا گیا،حکومت کو ہر حال گھر جانا پڑیگا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے معاشی ٹیم بنانے میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا گیا،ایف بی آر کچھ باہر سے لوگ لائے ہیں جن پر ہم تنقید بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کسی کو کام ہی نہیں کرنے دے رہی چھٹی پہ بھیجا جاتا ہے تو ٹیکس کیسے اکٹھا ہوگا معیشت کیسے بہتر ہوگی۔انہوں نے کہاکہ چین سے کیرونا وائرس کے باعث انڈیا بنگلہ دیش سمیٹ مختلف ممالک اپنے لوگ واپس لارہے ہیں،پتہ نہیں پاکستان کو کیا مشکلات ہیں،حکومت کو اپنا فرض پورا کرنا چاہئے شہریوں کو چین سے واپس لایا جائے،

اس حوالے سے اپوزیشن حکومت کا پورا ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان نظریاتی مسائل ہیں مگر کراچی کے پولیس بلدیات سمیت مسائل کے حل کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کراچی کے مسائل حل نہیں کررہی،ہمارے صوبے کی عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے،پانی سمیت وفاقی حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ نوکریوں گھروں سمیت مختلف عوامی فلاحی وعدوں سے وزیر اعظم نے یو ٹرن لے لیا،ایم کیو ایم وزارتیں چھوڑے کراچی کے مسائل پر توجہ دے،پنجاب خیبر پختونخواہ سے پی ٹی آئی کیخلاف کافی آوازیں اٹھ رہی ہیں،مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی کے ساتھی اتحاد نبھائیں،امید ہے آئی جی سندھ کا معاملہ وزیراعظم اور وزیر اعلی کی مشاورت سے حل ہوجائیگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ ایم کیو ایم کے لئے آپ کی پیشکشا ابھی بھی موجود ہے؟۔ بلاول بھٹو نے ایک بار پھر ایم کیو ایم پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ملکر عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کرنی چاہئے، وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کے بلدیاتی، پولیس سمیت دیگر مطالبات پر پورا نہیں اتری۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیاں کافی نظریاتی ایشوز ہیں لیکن کراچی کے عوام کے مسائل کو ملکر حل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کو سوچنا چاہئے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ کیوں کھڑی ہے؟ ایم کیو ایم کو سوچنا چاہئے کہ وہ کراچی کے عوام کو مشکلات میں ڈالنے والی جماعت کا ساتھ کیوں دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے عوام کے ساتھ کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، عمران خان نے پانی اور نوکریوں سمیت کئے گئے دیگر وعدوں پر یوٹرن لیا ہے، ایم کیو ایم خود بھی کہتی ہے کہ وفاقی حکومت نے ان سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کئے،ایم کیو ایم حکومت کا ساتھ اور وزارتیں چھوڑ کر عوام کے مسائل حل کرے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…