لاہور( این این آئی )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کورونا وائرس کے نام سے خوف وہراس پھیلانے والی جھوٹی سوشل میڈیا پوسٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بکرے کے گوشت اور کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی پوسٹ جاری نہیں کی ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ بکرے کے گوشت اور کورانا وائرس میں ابھی تک کوئی تعلق سامنے نہیں آیا،بکرے کا گوشت نہ کھانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی
پوسٹ جھوٹی ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ درست معلومات کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آفیشل فیس بک پیچ لائیک کریں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آفیشیل پیج facebook.com/PunjabFoodAuthority ہے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منسوب کسی بھی قسم کی معلومات پر یقین کرنے سے پہلے ہم سے تصدیق لازمی کریں۔درست معلومات کے حصول کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فیس بک پیچ یا ٹول فری نمبر080080500 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔