جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت پنجاب سے اختلافات، مراد علی شاہ کو بھی ناکام قرار دیدیا، فواد چوہدری کھل کر بول پڑے

datetime 26  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سے اختلافات کی بات نہیں بات سسٹم کی خرابی سے ہے،وسائل میں جو ہمارا حصہ ہے وہ ہمیں ملے گا جو کہ صوبے کا پروفیشنل فنانس ایوارڈ نہیں ہورہا جس کی وجہ سے اضلاع کو جو ان کا حصہ ہے وہ ان کو نہیں مل رہا جب حصہ نہیں ملے گا جو ہمارے علاقے ترقی یافتہ علاقوں سے پیچھے رہ جائیں گے،

میں نے ہمیشہ سسٹم کی بہتری کی بات کی ہے کسی کے خلاف نہیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے بعد میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبران نے اپنے اپنے حلقوں سے الیکشن لڑے عوام سے وعدے کیے اور وعدے سب سے اہم ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے جو ڈیمانڈز کی گئی ہیں ان میں وزن ہے اور حکومت کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، عثمان بزدار کو ہم ناکام نہیں کہہ سکتے مراد علی شاہ بھی ناکام ہے بات شخصیات کی نہیں سسٹم کی ہے کشمیر کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر ہماری پالیسی واضح ہے حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے اس مسئلے پر بھارت تنہائی کا شکار ہوچکا ہے وزیر اعظم کی کوششوں سے تین بار سلامتی کونسل میں ڈسکس ہوچکی ہے انٹرنیشنل لیول پر اس قسم کے ڈائیلاگ اس سے قبل کبھی نہیں ہوئے اور نریندر مودی کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے اس بار پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر پورے ملک میں بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا ضلع جہلم میں بھی اس سلسلے میں بڑی ریلیاں نکالی جائیں گی اور دنیا کو مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے مزید ہائی لائٹ کیا جائے گا۔آٹے اور چینی کے موجودہ بحران کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ بحران منیجمنٹ کی وجہ سے ہوا ہے خسرو بختیار اور جہانگیر ترین نے واضح کر دیا ہے کہ چینی اور گندم کا کتنا سٹاک پڑا ہوا ہے جب تک صوبائی حکومتیں اپنا فعال کردار ادا نہیں کریں گی آٹا چینی یا دیگر بحران وفاقی حکومت کی وجہ سے نہیں اور صوبائی حکومتیں اپنے اپنے معاملات درست رکھیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…