حکومت نے کاروباری افراد کو ریلیف دینے کیلئے قدم اٹھا لیا،100مختلف ٹیکسوں اور فیسوں کے خاتمے کا اصولی فیصلہ

25  جنوری‬‮  2020

پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کے فروغ اور اس سے وابستہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ان کاروبار پرعائدلوکل گورنمنٹ کے100 مختلف ٹیکسوں اور فیسوں کے خاتمے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں ایک ماہ بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔

ٹیکس وصولی کے متعلقہ صوبائی محکموں اور کاروباری طبقے سے وابستہ تمام شراکت داروں کی باہمی مشاورت سے سفارشات مرتب کرلی گئی ہیں جنہیں اگلے ہفتے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔حکومت پیشہ ورانہ ٹیکس کے حوالے سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صارفین کو بڑی خوشخبری دے گی۔صوبے میں ٹیکس نظام کو فعال کرنے کے لئے اصلاحات نافذ کیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ٹیکس نیٹ کو وسیع کردیا گیا ہے جبکہ صوبے میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے لئے دوہرے ٹیکسوں کے خاتمے کے لئے بھی سفارشات مرتب کرلی گئی ہیں۔حکومت نے ضم اضلاع کے پرائمری سکولوں کے لئے 4206 آسامیوں کی منظوری دے دی ہے جن میں 3 ہزار آسامیوں پر اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے جو کہ حکومت کی جانب سے موجودہ مالی سال کے دوران قبائلی اضلاع میں 17000 ہزار نئی آسامیوں پر تعیناتی کے حوالے سے کئے گئے اعلان کا حصہ ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑ ا نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان(ACCA) کی جانب سے پشاور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس کے موقع پر معاشی ماہرین اور شرکاء سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔” KP Pakistan’s Gateway to Economic Prosperity ” کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں ملک کے نامور معاشی ماہرین کو مدعو کیا گیا تھا،جبکہ خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے سربراہ، ACCA کے زیر تربیت اکاؤنٹنٹس اور اقتصادی شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

اس موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ادارے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ کانفرنس صوبائی حکومت کی بہتر معاشی پالیسوں کی عکاسی کرتی ہے کہ خیبر پختونخوا میں اقتصادی ترقی کے لئے جو کوششیں کی جارہی ہیں انہیں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقومی سطح پر بھی بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کانفرنس کے شرکاء کو صوبائی حکومت کے عوام کی فلاح و بہبود اور باالخصوص صوبے اور ضم اضلاع کی معاشی ترقی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے روز اول سے درست سمت کا تعین کرتے ہوئے روایتی انداز سے ہٹ کر مشکل فیصلے کئے اور اداروں میں اصلاحات نافذ کیں جن کی بدولت ان کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومتی اخراجات میں کمی لاتے ہوئے 95 ارب روپے سے زائد کی بچت کرتے ہوئے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ پیش کیا گیا۔موجودہ حکومت نے دیگر شعبوں کی طرح معاشی شعبے میں بھی بھرپور اصلات کیں جن کی بدولت صوبے نے مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ریکارڈ ریونیو حاصل کیا۔صوبے میں کاروبار سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی اور مقامی و بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے) Ease of Doing Business) پالیسی کے تحت عملی اقدامات اٹھائے۔

تیمور سلیم نے کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور چین،کوریا اور بعض مغربی ممالک کے علاوہ معروف بین الاقوامی اداروں نے بھی خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کئے ہیں۔خیبر پختونخوا نے تجارتی حدوں کو وسعت دیتے ہوئے سرحد پار تجات کے لئے بھی انقلابی اقدامات کئے۔وزیراعظم عمران خان کی قبائلی اضلاع کی معاشی ترقی اور وہاں کے عوام کے احساس محرومی کے خاتمے کے ویژن کے تحت ضلع خیبر میں طورخم بارڈر کو تجارت اور لوگوں کی آمدورفت کے لئے 24 گھنٹے کے لئے کھول دیا گیا،جس کے بھرپور معاشی ثمرات سامنے آنے کے بعد اب حکومت نے افغان سرحد پر مزید بارڈر کراسنگ کوبھی 24 گھنٹے کھولنے کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ضم اضلاع میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے اور انصاف روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔قبائلی اضلاع کے تمام لوگوں کو مفت اور معیاری علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شناختی کارڈ کے ذریعے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت صوبے میں رشکئی اسپیشل اکنامک زونز کے علاوہ دیگر اکنامک زونز کی تعمیر جاری ہے جس سے صوبے میں لاکھوں کی تعداد میں روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے۔وزیر خزانہ تیمور سلیم نے کہا کہ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت خیبر پختونخوا پاکستان کی معاشی خوشحالی کا گیٹ وے بن گیا ہے،خیبر پختونخوا معاشی استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے دیگر صوبے اس کی تقلید کریں گے۔کانفرنس سے خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سربراہ حسن داؤد بٹ کے علاوہ ACCA کے نمائندوں اورمعاشی ماہرین نے بھی اظہار خیال کیا۔تقریب کے اختتام پر وزیر خزانہ کو ACCA کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی جبکہ تیمور سلیم جھگڑا نے بھی تقریب کے شرکاء میں اعزازی شیلڈ تقسیم کیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…