جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

لندن میں پس پردہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری، ناراض پی ٹی آئی رہنماؤں کا ن لیگ سے رابطہ، ق لیگ کی اہم شخصیت کا لندن جانے کا امکان، دھماکہ خیز لیگی منصوبے کا انکشاف

datetime 24  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں لیگی رہنماؤں کی انتہائی اہم ملاقاتیں جاری ہیں، ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے پاکستان واپس آنے کی تیاری شروع کر دی ہے وہ اگلے ماہ پاکستان آ رہے ہیں، ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں ان ملاقاتوں کے حوالے سے پردہ اٹھایا ہے، اخبار کا کہنا ہے کہ لندن میں پس پردہ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، پارٹی قیادت سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے، ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے سیاسی محاذ پر اہم فیصلوں کے لئے لیگی قیادت کا اجلاس دوبارہ لندن میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ دنوں

ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی لندن میں پس پردہ اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں سیاسی جوڑ توڑ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق مارچ میں ن لیگ نے سیاسی مارچ کا منصوبہ بنایا ہے۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے بھی رابطے ہوئے ہیں اور یہ رابطے لندن میں مشترکہ دوستوں کے ذریعے کئے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ ق لیگ کے رہنماؤں سے لندن میں ملاقات کے لئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلدہی چوہدری خاندان کی ایک اہم شخصیت لندن جائے گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…