بیجنگ (این این آئی)ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان بیجنگ میں مذاکرات بدھ کو بھی جاری رہے ،ایف اے ٹی ایف حکام کو گذشتہ ساڑھے چار ماہ کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف کے سوالات پر جوابی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایاگیا کہ ذرائع نے بتایاکہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں،منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اٹھائے ٹھوس اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کی رپورٹ پر اجلاس میں اظہار اطمینان کیا ۔ ذرائع کے مطابق ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے کیس رجسٹریشن میں 451 فیصد اضافہ ہوا، ٹیرر فنانسنگ کی حوالے سے گرفتاریوں کی شرح 677 فیصد بڑھ گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں سزائیں دینے کے عمل میں 403 فیصد اضافہ ہوا، ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں 31 کروڑ 42 لاکھ کی برآمدگی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دسمبر 2019ء تک ٹیرر فنانسنگ کے 827 کیس رجسٹرڈ ہوئے، ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں ملک بھر میں 1104 گرفتاریاں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق ان کیسز میں 196 کو سزائیں سنائی جاچکی ہیں، خیبر پختونخواہ میں 387 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، بیجنگ میں 23 جنوری تک مذاکرات جاری رہیں گے۔