بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دولہا کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، نوبیاہتا دلہن مرد نکلی جانتے ہیں بھانڈا کیسے پھوٹا؟

datetime 21  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمپالا (این این آئی)افریقی ملک یوگنڈا کے 27 سالہ شہری کے ارمانوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب اسے شادی کے دو ہفتے بعد یہ معلوم ہوا کہ جس سے اس نے شادی کی ہے وہ دراصل ایک عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ یہ جان کر صدمے کا شکار ہوگیا کہ اس کی بیوی ایک مرد ہے۔اس دولہا کی شادی مکمل روایات کے ساتھ ہوئی تھی اور اس کے

ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے بتایا کہ اس کی بیوی سے جو شخص بھی ملا وہ اس کی آواز کی وجہ سے بے وقوف بنا کیونکہ اس کی آواز ایک عورت جیسی ہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اْس کی آواز اور چال چلن ایک عورت کی طرح تھے جس سے کوئی بھی اس بات کا اندازہ نہیں لگا پارہا تھا کہ اس کی بیوی عورت نہیں بلکہ ایک مرد ہے۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ میری بیوی کھانا بنانے سمیت گھر کے تمام کام کرتی تھی جس کی وجہ سے کبھی مجھے اس کے مرد ہونے پر شک نہیں ہوا لیکن مجھے یہ بات اس وقت معلوم ہوئی جب میری بیوی کو پڑوس سے ٹی وی چراتے وقت پکڑا گیا جس کے بعد پولیس نے انکشاف کیا کہ جب اس کی مزید تلاشی لی گئی تو یہ بات معلوم ہوئی کہ یہ عورت نہیں بلکہ ایک مرد ہے۔بیوی کے روپ میں مرد نکلنے والے شخص نے پولیس کو اپنا نام رچرڈ بتایا اور کہا کہ اس نے یہ شادی ایک منصوبے کے تحت کی تھی تاکہ یہ اپنے شوہر کے گھر چوری کرے۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…