نیا پاکستان ہے لوگ روٹی کھانا چھوڑ دیں مسئلہ ختم ہو جائیگا شاہد خاقان عباسی نے بھی آٹا بحران پر لب کشائی کردی

21  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں جاری آٹا بحران پر کہاہے کہ نیا پاکستان ہے لوگ روٹی کھانا چھوڑ دیں ، مسئلہ ختم ہو جائے گا ، نئے پاکستان کیلئے ووٹ دیا اب عوام بھگتیں ، 70 روپے کلو آٹا بک رہاہے۔

حکومت کا ہر دن عوام پر بھاری ہوگا ۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں میرا تنخواہ میں گزارہ نہیں ہو رہا ،جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تنخواہ بڑھا دی جائیں بہتر ہو گا لیکن عمران خان ٹیکس بھی ادا کریں ۔صحافی نے شاہد خاقان عباسی سے ایک اورسوال کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کہتے ہیں اپوزیشن سے مایوس ہوں ، کیا آپ مایوس ہیں ؟ جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے معاملات اٹھانے ہوتے ہیں ، اسمبلی چل ہی نہیں رہی، اسمبلی میں کوئی بات کریں تو سپیکر صاحب اجلاس ہی ختم کر دیتے ہیں ، اسمبلی میں صرف ایک بل بڑی عجلت سے پاس ہواہے ۔ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی پر بیٹھ کر بات کرنا اچھا ہے ۔اس سے پہلے شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی کیس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار فروری تک مزید توسیع کر دی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…