جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے جدید سہولیات سے آراستہ دو نئے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 20  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبائی دارالحکومت کی بڑھتی ہوئی آبادی کے مد نظرشہر میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لئے ناصر باغ روڈاور جی ٹی روڈ پشاور پر کھیلوں کی جدید سہولیات سے آراستہ دو نئے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کی بدولت نوجوانوں اور باالخصوص بچیوں کو کھیل کے شعبے میں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے بھرپور مواقع میسر آسکیں گے۔اس امر کا اعلان وزیر خزانہ نے محکمہ کھیل کے حکام کے ساتھ سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک کے علاوہ محکمہ خزانہ و محکمہ کھیل کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی سپورٹس نے اجلاس کو سپورٹس کمپلیکس کی تعمیرسے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے جگہ کا انتخاب کرلیا گیا ہے جبکہ اراضی کے حصول،انفراسٹرکچر کی تعمیر اور منصوبے کی لاگت کے حوالے سے متعلق تمام امور پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں فزیبلٹی رپورٹ جلد حکومت کو پیش کی جائے گی۔وزیر خزانہ نے ڈی جی سپورٹس کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی.انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تعمیرکے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔تیمور سلیم نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوان نسل پر سرمایہ کاری کررہی ہے کیونکہ یہ نوجوانان، ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…