اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے (آج) منگل کو ڈیووس کیلئے روانہ ہونگے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ ڈیووس تین روزہ ہوگا، دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے دورے کے ایجنڈے اور ملآقاتوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔سفارتی زرائع کے مطابق وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم کے کلیدی مقرریں
میں سے ہوں گے، وزیراعظم عمران خان پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بھی آگاہ کریں گے، وزیراعظم ڈیووس میں کئی عالمی راہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم 23 جنوری کو وطن واپس آئیں گے۔