لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون الرشید شیخ امن ترقی پارٹی کی جانب سے سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے ٹی وی پروگرام میں ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگا کر اپنے حلف سے غداری کی ہے۔فیصل واڈا نے لائیو شو میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پر بوٹ پالش
کرنے اور چاٹنے کے سنگین الزامات عائد کیے۔میمو گیٹ میں حسین حقانی اور ڈان لیکس کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جاتی تو یہ واقعہ پیش نہ آتا، فیصل واڈا نے پاکستان کے اعلی جمہوری و دفاعی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش کی ہے۔فیصل واڈا آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پارلیمنٹ و کابینہ کا حصہ نہیں رہ سکتے، استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو فیصل واڈا کو نااہل قرار دینے اورفیصل واڈا کے سکینڈل کی انکوائری کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا حکم دے۔