اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث31 فیصد پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ نجی ٹی وی نے ایک تازہ ترین سروے کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث83 فیصد پاکستانیوں کی ملازمتیں خطرے سے دوچار ہیں جبکہ 31 فیصد پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔گلوبل مارکیٹ ریسرچ اور کنسلٹنگ فرم نے دسمبر میں کئے گئے اپنے تازہ ترین گلوبل
کنزیومرکانفیڈنس انڈیکس(جی سی سی آئی) سروے میں بتایا کہ بڑھتے ہوئے افراط زر، بیروزگاری، اور غربت کی وجہ سے پاکستان کے عوام شدید دباؤکا شکار ہیں۔سروے کے مطابق معیشت کی کمزور صورتحال کی وجہ سے لوگوں کا اقتصادی نظام پراعتماد پہلے سے کمزور ہوا ہے، وہ سرمایہ کاری میں بہت کم دلچسپی لینے کے بارے میں سوچ رکھتے ہیں جبکہ صرف21 فیصدکی رائے ہے کہ ملک درست سمت کی گامزن ہے۔