پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

”سرپرائز مین“ ہم آپ کو یاد کریں گے، دشمنوں کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہونے والے میجر جنرل آصف غفور کو سوشل میڈیاپر شاندار خراج تحسین

datetime 16  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) میجر جنرل بابر افتخار کو شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل آصف کو جی او سی 40 ڈویژن اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے۔ پاک فوج میں تقرر و تبادلے کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کو شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل آصف کو جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) تعینات کیا گیا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر آئی ایس پی آر کے اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمدللہ، ان سب کا شکریہ جن کے ساتھ میں اپنے دور میں منسلک رہا، میں تمام میڈیا کا شکر گزار ہوں، پاکستانی عوام کی محبت اور سپورٹ پر ان کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔انہوں نے نئے ڈی جی آیس پی آر کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ، مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کیلئے اپنا کام جاری رکھیں۔ میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئٹ کے جواب میں صارفین نے ان سے محبت کا بے پناہ اظہار کیا۔ ایمان نامی صارف نے لکھاکہ جس مصور کی بکتی نہیں کوئی تصویر، وہ تیرا عکس بھی بنائے گا، تو چھا جائے گا۔ مزید لکھا کہ سر آپ کے جانے پر دل بہت افسردہ ہے، آپ ہمیشہ ہمارے دل میں رہیں گے، اللہ پاک آپ کو سلامت رکھیں۔ آمین۔ ایک صارف عام پاکستانی نے کہا کہ دشمن کے پروپیگنڈے کی دھجیاں بکھیرنا، سوشل میڈیا کی درست سمت تعین کرنا اور پاکستانیوں کو جوڑے رکھنا، بلاشبہ آپ ہی کے مرہون منت تھا۔ کسی کے جانے سے نظام نہیں رکتا، بس رویوں میں فرق ضرور آ جاتاہے۔ سر آپ جہاں رہیں خوش رہیں، ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گی۔ ملنگ نامی صارف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دل تو بہت کچھ کہنے کو چاہ رہا لیکن اتنا کہوں گا، آپ نے دل میں جگہ بنائی ہے اور ہمیشہ یہیں ہمارے دل میں رہیں گے، آپ ہمارے عظیم استاد ہیں، اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے۔ شعیب سورانی نامی صارف نے لکھا کہ آپ کی خدمات کی وجہ سے آپ کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں، اس کے ساتھ ہی مین آف سرپرائز کا ہیش ٹیگ بھی کیا۔ایک صارف نے کہاکہ ہم آپ کو یاد کریں گے۔ ٹوئٹر صارفین ان کی خدمات کو سراہا رہے ہیں اور مسلسل ٹوئٹر پر اپنی محبت کا اظہار کئے جا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…