عمران صاحب نواز شریف صاحب کی صحت پر سیاسی ڈرامہ رچانے سے کیا مہنگائی 14 فیصد سے کم ہو گئی ؟، ترجمان مسلم لیگ (ن) نے سوالا ت کی بوچھاڑ کردی‎

15  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنے کے حکومتی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب نواز شریف صاحب کی صحت پر سیاسی ڈرامہ رچانے سے کیا مہنگائی14 فیصد سے کم ہو گئی ؟۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کی صحت پر سیاسی ڈرامہ رچانے سے کیا ترقی کی

شرح واپس 5.8 فیصد پر آ گئی ؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کی صحت پر سیاسی ڈرامہ رچانے سے ایک سال میں لیاگیا 11000ارب کا تاریخی قرض کیا کم ہو گیا؟ ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کی صحت پر سیاسی تماشہ کرنے سے کیا پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری مل گئی ؟۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کی صحت پر سیاسی نوٹنکی کر کہ کیا ٹیکس ریوینیو کا 282 ارب کا تاریخی خسارہ ختم ہو گیا ؟۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کی صحت پر سیاسی نوٹنکی کرنے سے کیا گیس اور بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ختم ہو گیا ؟۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کی صحت پر سیاسی تماشہ کرنے سے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کیا پھر سے مفت شروع ہو گیا ہے ؟ سولہ ماہ سے بند دوائیاں کیا پھر سے مفت ملنے لگی ہیں؟ ۔‎انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کی صحت پر ڈرامہ کرنے سے کیا پشاور میٹرو مکمل ہو گئی ؟۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کیا نواز شریف کی صحت پر ڈرامہ کرنے سے سولہ ماہ کی معاشی تباہی ختم ہو گئی ؟۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کی صحت پر تماشہ کرنے سے آپ کا تاریخی جھوٹ، نااہلی ، نالائقی اور کرپشن کیا ختم ہو گئی ؟ ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا کبھی پاکستان کی عوام کی صحت کا بھی نوٹس لیں جس کا آپ نے بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا، کبھی 14 فیصد کی تاریخی مہنگائی اور 2.5 فیصد شرح ترقی کا نوٹس بھی لیں؟ ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کی رپورٹس فوری طلب کیں ، کبھی 14 فیصد مہنگائی کی رپورٹ بھی فوری طلب کریں۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نوازشریف کی رپورٹس طلب کیں، مہنگائی جو نوازشریف دور میں 13 سے 3 فیصد پر واپس لائی گئی تھی،

اس پر بھی رپورٹ طلب کریں۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نوازشریف کی رپورٹس طلب کرنے کے بجائے اپنی نالائقیوں، نااہلیوں اور جھوٹ کی رپورٹ طلب کریں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا، کبھی گیس میں 250 فیصد اور بجلی میں 150 فیصد اضافہ کا بھی نوٹس لیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا، ایسے ہی سولہ ماہ عوام کی روٹی ،

روزگار اور کاروبار بند ہونے کا نوٹس بھی لیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جن رپورٹس پر سیاسی تماشہ کیا وہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور نوٹری پبلک، فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس یو کے سے تصدیق شدہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جن رپورٹس پر سیاسی تماشہ کیا وہ میڈیکل رپورٹس گذشتہ روز ہی حکومت پنجاب کو جمع کرا دی گئیں تھیں۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…