پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ،وادی نیلم کے گھر پرگرنے والے برفانی تودے میں 22گھنٹے  دبی رہنے والی 6 سالہ بچی معجزانہ طور پر بچ گئی

datetime 14  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سبحان اللہ ، جسے اللہ پاک رکھے اسے کون چکھے ، وادی نیلم کے گھر پر گرنے والے برفانی تودے میں 22گھنٹے سے پھنسی بچی کو زندہ نکا ل لیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شدید برفباری کے سبب گرنے والے برفانی تودے سے ایک ہی گھر کے 8افراد جاں بحق ہو گئے تھے تاہم 22گھنٹے تودے کے نیچے دبی بچی کو زندہ نکال لیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ

بچی صفیہ کےتودے کے نیچے دب کا جاں بحق ہونیوالے دو بھائیوں سمیت آٹھ افراد کی لاشیں نکال لیں گئیں ہیں ۔ دوسری جانب چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفانی تودہ گرنے اور شدید برفباری سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفانی تودہ گرنے اور شدید برفباری سے ہونے والے جانی نقصان پراظہار افسوس کرتے ہوئےمتاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو ہدایات جاری کیں کہ متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کو ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں بھرپور مدد فراہم کی جائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز متاثرہ علاووں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، آرمی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شاردہ، سرگان، بکوال اور تربت میں امدادی سامان کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے ۔ پاک فوج کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں، جبکہ آرمی کیڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثرین کو علاج معالجے کی فراہمی میں مصروف ہیں، متاثرہ خاندانوں میں خیمے، کمبل اور راشن و ادویات بھی تقسیم کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…