پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

جی ڈی اے کا بھی تحریک انصاف کو جھٹکا گورنر سندھ کی کنگری ہائوس آمد،مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارانے تحریک انصاف کو کھری کھری سنا دیں 

datetime 14  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے۔کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کنگری ہاؤس میں پیرپگارا سے ملاقات کی۔ پیرپگارا نے گورنر سندھ کے سامنے جی ڈی اے کے خدشات کا اظہار کیا

پیرپگارا نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے، جہانگیر ترین کے ساتھ بھی آپ آئے تھے وعدے پورے نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تو پیپلزپارٹی کی ہے وفاق میں تو آپکی حکومت ہے، بجلی اور گیس کے محکمے تو وفاقی ہیں وہ کیوں نہیں سنتے۔گورنر سندھ نے کہا کہ معاشی حالات خراب تھے اب کچھ بہتر ہوئے ہیں، وعدے پورے کریں گے، وزیراعظم کی طرف سے ساتھ دینے،صبرکرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو جھوٹے مقدمات کا سامناہے، سندھ میں کرپشن،اقربا پروری عروج پر ہے، احتساب کہاں گیا،سندھ میں پیپلزپارٹی کے کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں وفاقی وزیر اسد عمر نے ایم کیو ایم رہنماں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کو جو حق دہائیوں سے نہیں ملا وہ دلانا ہے، مشترکہ جدوجہد ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…