ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سوالیہ نشان، آئین شکن ڈکٹیٹر کی اپیل کا فیصلہ چند دنوں میں ہونا حیران کن قرار دیدیا،پیپلز پارٹی کا ردعمل دیتے ہوئے تعجب کا اظہار

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزا کیخلاف لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سوالیہ نشان، قانون کی حکمرانی کے لئے افسوسناک دن ہے۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی کورٹ تین ہائی کورٹ کے جج صاحبان پر مشتمل تھی۔ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جاتا نہ کہ ہائیکورٹ سے، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو جس نے پاکستان بچایا تھاکے عدالتی قتل کے حوالے سے ریفرنس آٹھ سال سے شنوائی کا منتظر ہے جبکہ ایک آئین شکن ڈکٹیٹرکی اپیل کا فیصلہ چند دنوں میں ہونا حیران کن بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ شہید بینظیر بھٹو کو سرعام شہید کیا گیا مگر کسی ایک قاتل کو عدالت نے سزا کیوں نہیں دی؟،قوم پوچھ رہی ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو انصاف کون دے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 12مئی کے اہم کردار بھی ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…