جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کے قیام کے اعلان سے بھی یو ٹرن لے لیا، ملی یکجہتی کونسل نے تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی میزبانی اور صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر کی صدارت میں ملی یکجہتی کونسل کے منصورہ میں ہونے والے اجلاس میں 26 جماعتوں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی و بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ پیش کیا۔

اجلاس میں پیرہارون گیلانی، قاضی نیاز حسین نقوی، علامہ عارف واحدی، علامہ ثاقب اکبر، علامہ زبیر احمد ظہیر، حافظ عاکف سعید، مولانا عبدالمالک، مولانا سبطین سبزوار ی، سید اقبال رضوی، پروفیسر محمد ابراہیم، اسد اللہ بھٹو، حافظ عبدالغفار روپڑی، پیر غلام رسول اویسی، صاحبزادہ سلطان احمد علی، مولانا عبدالرؤف ملک، جاوید قصوری، ڈاکٹر طارق سلیم، نذیر احمد جنجوعہ، حافظ کاظم رضا، پیر لطیف الرحمن شاہ، مولانا اسماعیل شجاع آباد ی، اسد نقو ی اور مولانا اسلم صدیقی و دیگر قائدین شریک تھے۔ اجلاس میں منظور کیے گئے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سربراہی اجلاس امریکہ کی طرف سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی راہنما ابو مہدی المہندس پر حملہ کی شدید مذمت کرتاہے اور یہ سمجھتاہے کہ امریکہ کا یہ اقدام صرف ان رہنماؤں پر نہیں بلکہ عالم اسلام پر حملہ ہے اور امریکہ کی دہشت گرد پالیسیوں کا تسلسل اور بیّن ثبوت ہے۔ امریکہ عالم اسلام کادوست نہیں بلکہ دشمن ہے۔اجلاس مطالبہ کرتاہے کہ امریکہ،پاکستان،افغانستان،عراق، شام اور دیگر مسلمان ممالک سے نکل جائے اور یمن میں جنگ فی الفور ختم کی جائے۔ اسی طرح امریکہ کی سرپرستی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیر میں ایک طویل کرفیو کی بھی اجلاس شدید مذمت کرتاہے اور مطالبہ کرتاہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے اور فوری کرفیو اٹھائے،بے گناہ کشمیریوں کاقتل عام بند کرکے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر فوری عمل کرتے ہوئے انہیں حق خود ارادیت فراہم کرے۔

اجلاس نے حکومت پاکستان کی کشمیر پالیسی پرسخت مایوسی کااظہار کیا ہے اور کہاہے کہ حکومت پاکستان نے کشمیر کی مسلمہ پالیسی سے صریحاً انحراف کیا ہے۔ قوم 5فروری کو یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ملک گیر احتجاج کرے گی اور ملک بھر میں ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم اور اس میں شامل سیاسی جماعتوں کی سطح پراحتجاجی پروگرام منعقد کرے گی۔ قوم کشمیر اور فلسطین پر کوئی سودے بازی قبول نہیں کرے گی۔ اجلاس میں کوالالمپور کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان کی عدم شرکت اور بائیکاٹ کی مذمت کی گئی

اور کہاگیاکہ نہ صرف اندرونی بلکہ خارجہ محاذ پر بھی حکومت پاکستان نہ صرف مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے بلکہ وزیراعظم صریحاً ناقابل اعتماد ہوگئے ہیں۔ ان کی موجودگی میں پاکستان کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہو رہاہے۔اُن کی غلط پالیسیوں کی بناء پر یہ خطرہ پیداہوگیاہے کہ وہ کسی دباؤ کے نتیجے میں پاکستان اور عالم اسلام کے خلاف کوئی بھی اقدام کرسکتے ہیں۔ حکومت اقتصادی میدان میں بھی مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ سود،قرضے اور کرپشن میں بے پناہ اضافہ حکومت کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر عمل درآمد کی وجہ سے عوام مہنگائی اور بے روز گاری سے دوچار ہیں۔  عوام کی قوت خرید میں مسلسل کمی پیداواری لاگت میں اضافہ، صنعت وتجارت، زراعت کے شعبہ میں بحران جبکہ بجلی، گیس اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے قومی معیشت کا پہیہ جام کردیا ہے۔

ریاست مدینہ کے قیام کانعرہ اوروزیراعظم کا اعلان ایک مذاق بن کر رہ گیاہے۔ وزیراعظم کے تمام اعلانات کی طرح ریاست مدینہ کے قیام کے اعلان سے بھی وزیراعظم نے عملاً یوٹرن لے لیا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ملکی مسائل کا واحد حل اسلام ہی کی حکمرانی میں مضمر ہے۔ ملی یکجہتی کونسل ریاست مدینہ کا خاکہ تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنا چکی ہے۔ وہ یہ خاکہ تیار کرکے منظوری کے بعد جلد حکومت اور قوم کے سامنے پیش کرے گی۔ اجلاس نے دنیابھر میں اقلیتوں کے تحفظ، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کی بھی مذمت کی اور مطالبہ کیاکہ اقلیتوں کے ساتھ جانبدارانہ رویہ ختم کیاجائے۔دینی مدارس کی آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کا عزم کیاگیا اور مطالبہ کیاکہ حکومت دینی مدارس کے خلاف اقدامات سے گریز کرے۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی سلامتی، استحکام، مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے اور عوام کے جملہ مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔یہ اجلاس نائیجیریا کے مسلم راہنماآیت اللہ علی ابراہیم زگ زاگی کی ناجائز اسیری کی مذمت کرتاہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…