اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پیرا گون ہائوسنگ سکینڈل ریفرنس میں خواجہ برادران کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ،معاملہ طول پکڑگیا

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )احتساب عدالت نے پیرا گون ہائوسنگ سکینڈل ریفرنس میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں24جنوری تک توسیع کر دی۔دوران سماعت احتساب عدالت کے جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا نیب نے قیصر امین بٹ کے

وعدہ معاف گواہ بنانے کے بیان کی کاپی خواجہ برادرن کے وکلا ء  کو فراہم کردی ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی بیان کی کاپیاں فراہم کردیتے ہیں جس پر عدالت نے خواجہ برادران کے وکلا ء  کو بیان کی کاپیاں فوری فراہم کرنے کا حکم دیا۔قیصر امین بٹ بیماری کے باعث گزشتہ روزبھی پیش نہ ہوسکے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے قیصر امین بٹ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کردیا ۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ قیصر امین بٹ کے علاوہ دیگر گواہوں کو طلب کرلیں، قیصر امین بٹ صحتیاب ہوتے ہی عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے محکمہ مال کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 24جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میںبھی 24جنوری تک توسیع کر دی ۔‎

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…