بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا وقت آچکا،مقبوضہ کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد کرانے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 12  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر پر حملے کابھارتی آرمی چیف کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے چنگل سے آزاد کراکر دم لینگے،بھارتی آرمی چیف دن میں سپنے دیکھنا چھوڑدیں بھارت نقشے سے مٹانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں،

مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ سیاسی وسفارتی اور اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں حل نہیں ہوا تو طاقت سے حل کیا جائے،دنیا کا امن تباہ کرنا نہیں چاہتے امن پسندی کو کمزوری نہیں سمجھا جائے،بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا وقت آچکا ہے،بانیان پاکستان کی اولادیں بھارت کے اندراور سرحدوں پر فاشسٹ ہندؤں کو مٹا دینگی،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فاشسٹ ذہنیت اور مظالم کا دنیا نوٹس لے،اقوام متحدہ سے کشمیریوں کو انصاف کی توقع نہیں ہے،حکمران اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر دباؤ بڑھائے،بھارتی آرمی چیف اندرونی خلفشار سے نظر ہٹانے اور وہاں کے جنونی ہندؤں کو خوش کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں،بھارت کو بتادینا چاہتے ہیں کشمیر میں بری نظر سے باز رہے،پاکستان اور کشمیر کے عوام خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں،منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے آزاد کشمیر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کے عوام پوری یکجہتی کے ساتھ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،جہاد کا اعلان ہوا تو بانیان پاکستان کی اولادیں صف اول میں کھڑی ہونگی،کوئی بھول میں نہ رہے پاکستان ایٹمی طاقت ہے تو ملک کی سلامتی کیلئے عوام کاجذبہ دشمن کیلئے ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہوگا،پاک فوج بھارت کو مزہ چکھا چکی ہے بھارت 27فروری کو یاد رکھے،پاکستان کے عوام دشمن سے لڑنے اور اس کو مزہ چکھاکر مقبوضہ کشمیریوں ظلم وستم سے نجات دلانے کیلئے بے چین ہیں،زمین کے بدلتے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں پاکستان کی سلامتی،دفاع اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…