کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ ن لیگ، پی پی کی سیاسی حیثیت صفر ہوگئی ، عوامی حمایت کو ابدی نیند سلا دیا گیا، ن لیگ نے بڑا یو ٹرن لے لیا ، ان کا ورکر ذہنی کرب کا شکار ہے ،۔میزبان ابصاء کومل نے سوال پوچھا کہ کیا فواد چوہدری کا یہ دعویٰ درست ہے کہ ن لیگ کے اندر لڑائیاں شروع ہو چکی ہیں؟تجزیہ کارمحمل سرفرازنے کہا کہ خواجہ آصف اپنے بل بوتے پر کوئی فیصلہ نہ کر سکتے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے بغیر یہ فیصلہ نہیں
ہو سکتا تھا۔ تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں مسائل خود شریف ہیں 2000ء میں بھی پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اب بھی اپنے ذاتی مفاد کے لئے سمجھوتہ کیا ہے خواجہ آصف جیسے لو گ تو مہرے ہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاسی حیثیت صفر ہو گئی ہے۔ حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ورکر ذہنی کرب کا شکار ہے انہوں نے عوامی حمایت کو ابدی نیند سلا دیا ہے۔بینظیر شاہ نے کہا کہ ن لیگ نے بڑا یو ٹرن لے لیا لیگی ورکرز میں مایوسی بہت زیادہ ہے۔