پشاور(این این آئی)ڈپٹی کمشنر پشاور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع پشاور کی حدود میں بھیک مانگنے پر پاپندی عائد کر دی ہے۔ حکم کی خلاف ورزی
کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ حکم فوری طور پر عرصہ 30دن تک نافذ العمل رہے گا۔