بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف کو کس کی آہ لگی ہے، کون سا منصوبہ مکمل نہیں ہونے دیا، شہباز شریف کی وجہ سے 2 یونیورسٹیاں بھارت منتقل ہو گئیں، پرویز الٰہی کی چونکا دینے والی باتیں

datetime 9  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات/لاہور(این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے گجرات یونیورسٹی میں اکیڈمک بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی اور حکومت نے ایران امریکہ لڑائی میں حصہ نہ لے کر اور امن کا راستہ اختیار کر کے درست فیصلہ کیا ہے، اب خطہ میں امن کیلئے بھرپور سفارتی کردار بھی ادا کرے، حکومت اور اپوزیشن اس فیصلے پر ایک پیج پر ہیں، آرمی ایکٹ کی منظوری ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے،

اس فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں نے حمایت کر کے قومی سوچ اور میچورٹی کا جو مظاہرہ کیا ہے اس سے ادارے مضبوط ہوں گے اور معیشت پر بھی مثبت اثرات پڑیں گے، ملکی مفاد میں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو سب مخالفتوں کے باوجود پوری قوم ایک پیج پر کھڑی ہوتی ہے، آرمی ایکٹ کی منظوری میں ہماری جماعت نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا، معیشت مضبوط ہو گی تو پاکستان روشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت پوری توجہ سے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا گجرات یونیورسٹی کا معیار تعلیم بلند سے بلند تر ہو رہا ہے، گجرات اب یونیورسٹی آف گجرات کی وجہ سے جانا جاتا ہے، شہبازشریف نے 10 سال اس یونیورسٹی کو جو ہم نے بنائی فنڈز نہیں دئیے لیکن فنکشنز کیلئے استعمال کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری زندگی سیکھنے کا عمل مکمل نہیں ہوتا، میں آج بھی خود کو سٹوڈنٹ سمجھ کر اور سیکھ کر زندگی بسر کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گیارہ سال میں شہبازشریف نے ہمارے منصوبوں کو ختم کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا لیکن آج ہمارے مخالفین بھی ہمارے فلاحی منصوبوں کی تعریف کرتے ہیں اور 1122 کو استعمال کرتے ہیں تو ان کے دل ٹھنڈے ہو جاتے ہیں، شہبازشریف نے وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو شروع نہیں ہونے دیا تھا انہیں کسی مریض کی آہ لگی ہے، آج آپ دیکھ لیں وہ کدھر ہیں،

سیالکوٹ-لاہور موٹروے میرا منصوبہ تھا جسے شہبازشریف نے مکمل نہیں ہونے دیا اور اس پر بننے والی دو یونیورسٹیاں بھارت منتقل ہوگئیں، میں اس منصوبے کو واپس لے کر آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری ظہورالٰہی شہید کا مشن تھا کہ تعلیم کو آگے بڑھایا جائے، اسی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بنا رہے ہیں، ہماری سیاست کا مقصد ملک کو سوشل ویلفیئر سٹیٹ بنانا ہے، ہم تشہیر نہیں کرتے ہمارے کام بولتے ہیں۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، عبداللہ یوسف ایم پی اے، سعادت نواز اجنالہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق اور دیگررہنما بھی موجود تھے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ نے پرتپاک استقبال کیا، گلدستے پیش کیے اور ”یونیورسٹی آف گجرات کے بانی“ کے نعرے لگائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر کہا کہ یونیورسٹی میں درس و تدریس کا فروغ دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…