منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مری میں شدید برفباری سے 900 گاڑیاں پھنس گئیں، مری ایکسپریس وے کو بند کردیا گیا، انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 8  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری(آن لائن) شدید برفباری کے باعث ایکسپریس وے پر سیاحوں اور مقامی باشندوں کی تقریباً 900 گاڑیاں پھنس گئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مشکلات میں گھرے افراد مقامی انتظامیہ کی امداد کے منتظر ہیں۔ مسافروں کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کی بڑی وجہ این ایچ اے اورہائی وے کے محکمے ہیں جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے بطور خاص مری ایکسپریس وے لوئر ٹوپہ پر گرنے والی برف کی صفائی پر توجہ نہیں دی۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ چار گھنٹوں سے تقریباً 900 سیاحوں اور مقامی باشندوں کی گاڑیاں برف میں پھنسی ہوئی ہیں اور اندر بیٹھے افراد سخت سردی میں بری طرح ٹھٹھر رہے ہیں۔اس وقت تک مری میں آٹھ انچ تک برف پڑ چکی ہے جس کے بعد مری ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مری میں آنے والے سیاحوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ براستہ جی ٹی روڈ (پرانی مری روڈ) آئیں۔جن علاقوں میں بجلی کی بندش کو 12 گھنٹوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا تھا ان میں مری، بھوربن، روات، کشمیری بازار، موہڑہ عیسوال، دیول، ملکوٹ اوردیگر ملحقہ علاقے شامل تھے۔اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا تھا کہ کوہالہ فیڈر سے منسلک درجنوں دیہاتوں سمیت ملحقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی ہے تاہم اس سلسلے میں تفصیلات بتانے کے لیے کوئی ذمہ دار افسر نہ تیار ہے اورنہ ہی دستیاب ہیسردی میں جب اندرون و بیرون ملک سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے مری کا رخ کیا ہوا ہے تو ایسے میں مقامی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی نااہلی، لااعتلالی اور لاپرواہی کھل کر سامنے آرہی ہے جس سے سیاحت کو براہ راست شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…