لاہور(این این آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے نجی تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گیااور کلاسزہوں گی۔فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ
تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ واپس لیا جائے اور بچوں کی تعلیم،صحت اور تحفظ کے لیے حقیقی معنوں میں ماحول کو محفوظ بنانے کے عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تعطیلات کی وجہ سے ابھی تک دسمبر ٹیسٹ نہیں ہو سکے جبکہ آئندہ ماہ بچوں کے بورڈ کے امتحانات بھی ہونے ہیں۔