جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

ملکی معیشت میں بڑا استحکام، ملک کے زرمبادلہ ذخائر 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

datetime 2  جنوری‬‮  2020 |

کراچی(آن لائن) ملک کے زرمبادلہ ذخائر 2 سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 58 کروڑ ڈالر اضافیسے 11.48ارب ڈالر ہوگئے، کل زرمبادلہ ذخائر 18 ارب 8 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اب ذخائر 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 58 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔58 کروڑ ڈالرز اضافے سے اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ ذخائر 11 ارب 48 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 6 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی سطح پر ہیں۔ یوں ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر 18 ارب 8 کروڑ ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ملکی زرمبادلہ ذخائر 21 ماہ کے بعد 18 ارب ڈالرز کی سطح کو عبور کیے ہیں۔ دوسری جانب ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے باوجود کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز اور رواں سال کے دوسرے کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 10 پیسے بڑھی جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کی قیمت 155 روپے 10 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں دو پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، اس اضافے کے باعث انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 154 روپے 87 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…