یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے بنیادی غذائی اجناس پر غریب عوام کو رعایت دینے کیلئے چھ ارب روپے کی خطیر رقم جاری، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کر دیں

2  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے بنیادی غذائی اجناس پر غریب عوام کو رعایت دینے کیلئے چھ ارب روپے کی خطیر رقم جاری کردی ہے۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق پانچ ارب ضروری اشیائے خورد و نوش کی خریداری اور 1 ارب روپے ماہانہ سبسڈی کی مد میں جاری کیے ہیں۔

وفاقی حکومت نے جن اشیا پر رعایت دی ان میں چینی، دالیں، آٹا، گھی اور چاول شامل ہیں۔ وفاقی حکومت نے پاسکو سے2 لاکھ میٹرک ٹن سستی گندم بھی مہیا کی ہے جس سے ملک بھر میں سستے آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں ضروری اشیائے خورو نوش کی خریداری کا سلسلہ مکمل ہونے والا ہے جس کے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان 7 جنوری کو اس پیکج کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ایک بیان میں بتایا گیا کہ ملک بھر کے تمام اسٹورز پر روزمرہ استعمال کی اشیا سستے داموں دستیاب ہوں گی اورعوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ معاشی بہتری کے ثمرات عوام تک منتقل کیے جائیں گے۔حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ جنوری2020 کے آخری ہفتے میں پسے ہوئے طبقے کی معاشی معاونت کیلئے ایک کارڈ جاری کیا جائے گا اور دیہاڑی دار لوگوں کو لنگرخانوں کے ذریعے طعام فراہم کرنے کا انتظام بھی جلد ہوگا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معاشی اور اقتصادی بہتری کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…