اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

نئے پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہوگیا، مبارک ہو طاہر القادر ی کا وزیر اعظم عمران خان پر طنز

datetime 2  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبارک ہو ان کے نئے پاکستان میں قانون سب کے لیے برابر ہوگیا ہے، سزا یافتہ مجرم بیرون ملک جانے کے لیے آزاد ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون کے اسیروں کی آپریشن تھیٹر میں بھی ہتھکڑیاں نہیں کھلتی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ قتل کرنے اور کروانے والے آزاد گھوم رہے ہیں۔

قتل عام پر پرامن احتجاج کرنے والے 107 کارکنوں کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 5 سال گزر جانے کے بعد بھی شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء کو انصاف نہیں ملا، حکومت بدلی مگر شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء اور بے گناہ اسیران کے لیے کچھ نہیں بدلا۔ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ یہ نیا پاکستان ہے جہاں قانون سب کے لیے برابر ہے،محمد سلطان کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ ہر اعتبار سے شرمناک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…