جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

اجمل چیمہ اگر آئینے کے سامنے اکیلابھی کھڑ ا ہو جائے تو خود کو کلیئر نہیں کر سکتا تو پھر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے کس بنیاد پر انہیں کلین چٹ دیدی؟افشاں لطیف نے ویڈیو بیان میں نئے سوالات کھڑے کر دئیے

datetime 29  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی)کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کہا ہے کہ اجمل چیمہ نے بطورصوبائی وزیر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اپنی زیر نگرانی رپورٹ تیار کرائی اور دنیا میں اس طرح کی تحقیقات کی دوسری کوئی مثال موجود نہیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے اجمل چیمہ کو سابق صوبائی وزیر ظاہر کیا جو ان کی مجرمانہ کردار کی بھرپور عکاسی کرتی ہے حالانکہ اجمل چیمہ اس وقت

صوبائی وزیر برائے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم ہیں اور انہوں نے اپنے ماتحت ادارے سے اپنے حق میں رپورٹ بنوائی ۔انہوں نے کہا کہ اجمل چیمہ اگر آئینے کے سامنے اکیلابھی کھڑا ہو جائے تو خود کو کلیئر نہیں کر سکتا تو پھر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے کس بنیاد پر انہیں کلین چٹ دیدی۔ اجمل چیمہ نے ٹی وی چینلز پر مجھے گالیاں دیں او رہت عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا جبکہ اس کے بعد عدالت کا راستہ ہی بھول گیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…