جہانیاں(آن لائن) نیاسال،نئی پریشانی ،سرکاری دستاویزات پر تاریخ لکھتے وقت سال2020ء مکمل لکھا جائے، ایک سال تک احتیاط کرنا ہو گی ،بے احتیاطی سے پریشانی بھی لاحق ہو سکتی ہے ۔تفصیل کے مطابق ماہرین کا کہنا کہ سال2020ء میں تاریخ لکھتے وقت احتیاط کرنا ہو گی ہمیں اسے مکمل شکل میں لکھنا ہوگا جیسے مکمل تاریخ 31-01-2020لکھی جائے گی جبکہ نامکمل تاریخ 31-01-20ایسے ہر گز نہ لکھی جائے جیسے اس سے
قبل سال18یا19لکھا جاتا تھااب ایسا نہیں ہوگا۔کیونکہ کوئی بھی اپنی سہولت کیلئے تاریخ کسی بھی وقت تبدیل کر سکتا ہے اگر وہ20کے آگے18یا19لکھ دے تو وہ 2018ء یا 2019ء بن جائے گا ۔زمین ،جائیداد یا کسی بھی لین دین کا معاہدہ کرتے وقت سرکاری کاغذات میں تاریخ لکھتے وقت احتیاط لازم ہے اور پوری تاریخ لکھی جائے اورسال2020ء مکمل لکھا جائے یہ مسئلہ صرف ایک ہی برس یعنی2020ء میں پیش آئے گا۔